Saturday, September 21, 2013

گوگل کا انٹر نیٹ ٹی وی۔

0 comments
انٹر نیٹ ٹی وی کی مارکیٹ بڑھتی جا رہی ہے۔سرچ انجن گوگل بھی  اپنے ٹی وی کے ساتھ اس میں داخل ہوا ہے۔گوگل ٹی وی کے ذریعے صارفین براہ راست فیس بک پر جا سکیں گے اور یو ٹیوب پر فلمیں دیکھ سکیں گے۔جن صارفین کے پاس ایچ ڈی ٹی وی سیٹ موجود ہے وہ صرف ایک باکس خرید کر اس سے مربوط ہو سکتے ہیں۔
امریکا میں گوگل  ٹی وی کی فروخت اسی سال ،جبکہ برطانیہ میں  اگلے سال سے شروع ہو جائیگی۔ٹی وی کی بڑی سکرین سے پورے انٹر نیٹ تک رسائی ہو گی۔ویب ، ویڈیو، تصاویردیکھنا، گیمز کھیلنا، چیٹنگ کرنا سب ممکن ہو گا۔ آپ ایک ہی سکرین پر معمول کا ٹی وی دیکھتے ہوئے ویب سرفنگ کرتے رہیں گے۔
گوگل ٹی وی کے فلیٹ پینل سیٹس اور اس کے ٹی وی کی ٹیکنالوجی سے مزین دیگر آلات جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔